گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) ریل کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان جاں بحق
تفصیل کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی 48 ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس جب گوجرہ کے قریب 298 پھاٹک پر پہنچی تو ایک نامعلوم نوجوان جس کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے ٹرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور نوجوان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔








