کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 افراد گرفتار کر لیے گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کامیاب کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار کی.ملزمہ کرن زوجہ الطاف عادی جرائم پیشہ اور منظم گروہ کا حصہ ہے۔ملزمہ سے 25 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی جبکہ ملزمہ اس سےقبل بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی کورنگی کے تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر تصویر محل پولیس چوکی کی حدود 2 انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیے، کاروائی کے دوران ملزم محمد رئیس سے 1070 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد اسحاق سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی.ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو مزید تفتیش لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی خفیہ اطلاع پر ایریا 2/C لانڈھی میں مکان کی آڑ میں مین پوری کی فیکٹری پر کی ۔گھر میں تیار مین پوری لانڈھی و کورنگی کی دکانوں پرسپلائی کی جا رہی تھی۔چھاپے کے دوران ملزم محمد شاہزیب ولد محمد یعقوب گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم عادی منشیات فروش اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔فیکٹری سے 12 کلو چھالیہ اور کافی مقدار تیار مین پوری برآمد ہوئی.موقع سے ڈیجیٹل ترازو، بالٹی، ٹب، چونا اور 2000 سے زائد پیکنگ ریپر برآمد ہوئے اور ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ادھر کورنگی کے تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اندرون اولڈ دارالعلوم بستی میں کامیاب کارروائی کی،کارروائی کے دوران گٹکا ماوا ڈیلر/سپلائر 2 ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزمان علاقے میں مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت میں ملوث ہیں،ملزم اعظم ولد آصف اور سعید ولد سعید عالم سے 17 کلو مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا ،گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: ٹینٹڈ گلاسز فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،8 افراد گرفتار، مقدمات درج

عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

Shares: