وزیر داخلہ و قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن النجار نے کہا کہ حکومت سندھ نے منشیات ایکٹ کو متفقہ طور پر نا صرف پاس کیا بلکہ پولیس سے ہٹ کر بھی منشیات کے خلاف کام کررہی ہے لیاری کے علاقہ میں منشیات مافیاز کے خلاف نوٹس میں آنیوالی شکایات پر پولیس اور قانون کے دیگر اداروں کیساتھ ملکر اقدامات جاری ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ رواں سال نارکوٹکس کی 160 مقدمات درج ہوئے جسکے تحت 190 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات،گٹکا،ماوا، تمباکو برآمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی سربراہی میں محکمہ نارکوٹکس لیاری میں باالخصوص سرگرم عمل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ سندھ کو مشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے۔ضیا الحسن لنجار نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ہم تمام تر اقدامات کو محبت، بھائی چارگی کیساتھ آگے کی جانب گامزن ہیں جبکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور ہم سب پر قانون کا احترام و پاسداری لازم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں بشمول جیل روڈ، پی آئی بی،حب ریور روڈ کے مسائل حل کے ضمن میں ترقیاتی کام کیئے جارہے ہیں اور ان سڑکوں علاقوں پر ٹریفک نظام کو بھی بہتر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے انسداد سے میں نے چارج سنبھالتے ہی پولیس کو مستعد اور متحرک کردیا تھا اور اسوقت حالات پہلے کی نسبت نمایاں حد تک بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں موبائل چھیننے کے واقعات کی تعداد 30 ہزار تھی تاہم سال 2024 کے دوران ایسے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح تناسب کے لحاظ سے اسٹریٹ کرائم میں 25 فیصد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔28 فیصد گاڑیوں کی چوری میں کمی آئی ہے جبکہ پولیس 15 کو بھی مذید تقویت دی گئی ہے۔سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب سے ملزمان تک رسائی 70 فیصد تک ہوگئی ہے۔ضیا الحسن لنجار نے سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی جس پر ایوان میں موجود ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر رائے شماری میں حصہ لیا اورقرارداد کو متفقہ رائے شماری سے منظور کیا۔
حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار
کراچی: مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی پانی فراہمی معطل، شہری اذیت میں مبتلا
حب وندر پولیس کی کارروائی ،کراچی سے چھینی گئی کار برآمد ،03 ملزمان گرفتار