پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں 100 انڈیکس نے ایک ہزار پوائنٹس کی اضافہ کیا ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی ایک سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1078 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 91 ہزار 938 پر بند ہوا، جبکہ دن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 92 ہزار 159 پوائنٹس تک پہنچی۔کاروباری دن میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے کے اضافے سے 11 ہزار 809 ارب روپے تک پہنچ گئی۔یہ مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور ملکی معیشت کی بہتری کی امیدوں کو بڑھاتا ہے۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی: 100 انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی: 100 انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا

صدف ابرار11 مہینے قبل