کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

electricty

کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے یہ ریٹ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگے کیے گئے ہیں۔کے الیکٹرک کے صارفین سے اس کی وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔نومبرکے بلز میں کے ای صارفین جون کی ایڈجسٹمنٹ میں3.17 روپے فی یونٹ، دسمبر میں صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں3.03روپےفی یونٹ دیں گے۔کےالیکٹرک نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔خیال رہے کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، اکتوبر کے مقابلے رواں ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ میں 58 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے۔

مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

Comments are closed.