امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف
امریکی ریاست ایریزونا مٰیں الیکشن دھندلی کی وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے.
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریاست ایریزونا میں انتخابی دھاندلی کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ یہ گزشتہ شب روسی انفلونسز اداکاروں نے تیار کی تھی اس وڈیو کے زریعے سب سے پہلے بدنام زمانہ "ٹرول فیکٹری” سے منسلک ایک تنظیم نے پھیلا کر پروپیگنڈا کیا جس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ایف بی آئی، ،نیشنل انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے الیکشن کے دن سے چند گھنٹے قبل اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ وائرل وڈیو میں جس میں ایریزونا میں انتخابی دھوکہ دہی کا دعوی کرنے والے ایک فرد کے ساتھ انٹرویو میں جعلی ووٹ بیلٹ بنا کر ووٹ تبدیل کرنے کے عمل کا دعوی کیا گیا. اس وڈیو کے مطابق ووٹ تبدیل کرکے نتیجہ نائب صدر کملا ہیرس کے حق میں کرنا تھا .یہ ویڈیو فاؤنڈیشن ٹو بیٹل ناانصافی، جسے R-FBI کے نام سے جانا جاتا ہے نے بنایا اور اسکو پھیلایا۔ یہ گروپ، جو خود کو "انسانی حقوق” کی تنظیم کے طور پر پیش کرتا ہے.ویڈیو کو R-FBI کی سربراہ میرا ٹیراڈا نے سوشل میڈیا سائٹ X پر شیئر کیا تھا اور ڈیلیٹ کیے جانے سے پہلے اسے کم از کم 236,000 لوگوں نے دیکھا تھا۔ اس میں ٹیراڈا کو ایک نام نہاد وِسل بلور کے ساتھ ایک جعلی انٹرویو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے ایریزونا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ایڈرین فونٹیس کا "سابقہ معاون” بتایا گیا ہے۔ ڈیپ فیک ڈیٹیکشن ٹول TrueMedia کے مطابق، فرد – جس کا چہرہ دھندلا ہے اور جس کی آواز AI سے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے جو ایریزونا میں انتخابی فراڈ کا دعویٰ کرتا ہے۔
گزشتہ سال چین سے2 ارب ڈالر سے زائد کے شمسی پینل درآمد ہوئے
کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی
مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان
فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی