امریکہ میں لوگوں کی رائے کو سراہتے ہیں، ٹرمپ کو مبارک،بیرسٹر گوہر

barrister-gohar

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور فیصل امین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، ہمیں پارٹی مؤقف اور بانی چئیرمین پر گزرنے والے حالات کے بارے میں اکثر پریس کانفرنس کرنی پڑتی ہے،آج کی پریس کانفرنس خواجہ شیراز کے حوالے سے کر رہے ہیں، ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، گھر میں ڈالے آئے، ان کے گھر والوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتظار پنجھوتا کو بھی اٹھایا گیا ہے، ان کے ساتھ بھی جو ہوا اس کی شدید مزمت کرتے ہیں ، آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ شیراز کا جو مؤقف تھا اس کی وجہ سے انہیں اٹھایا گیا، ملتان میں ان کا گھر توڑا گیا، یہ فسطائیت اور لا قانونیت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جاری ہے، ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز صاحب کو اٹھایا گیا، خواجہ شیراز صاحب کا ایک مہینے سے پیچھا کیا جا رہا تھا، آئینی ترامیم کیلئے اس کو آخری حد تک مجبور کیا گیا، اس سے پہلے ایم این اے حاجی امتیاز کیساتھ بھی ایسا کیا گیا تھا،ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،جب اسماعیل ہنیہ کی شہادت ہوئی تھی ہم اسمبلی فلور پر وزیراعظم کیساتھ تھے، وزیراعظم کو بھی ہم نے پارلیمنٹیرینز کے پروٹیکشن سے آگاہ کیا تھا، کمیٹی بھی اس کیلئے بنی تھی مگر نہ کمیٹی نے تحفظ فراہم کیا نہ حکومت نے،

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتخابات ہوئے ہیں، جمہوریت ایسی ہوتی ہے کہ نکلیں اور بغیر روک ٹوک کے ووٹ دیں، امریکا کی جمہوریت اور لوگوں کی رائے کو سراہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے،

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اپنی آواز بلند کریں گے ، خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان ایک فاشسٹ اسٹیٹ بن چُکی ہے، جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں،عالمی برادری سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں.

Comments are closed.