پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا
امریکی غلامی سے آزادی ،سے لے کر امریکی پرچم اٹھانے کا سفر پی ٹی آئی نے کامیابی سے طے کر لیا،

عمران خان نے امریکی غلامی سے آزادی کی تحریک چلائی، عمران خان جیل میں ہیں تو پی ٹی آئی نے آج صوابی جلسے میں امریکہ کاپرچم لہرا دیا،ایسے لگ رہا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پی ٹی آئی کی امریکی غلامی کا سفر ختم ہو گیا ہے اور اب پی ٹی آئی امریکہ سے عمران خان کی رہائی کے لئے مدد مانگ رہی ہے، آج صوابی میں پی ٹی آئی کے ایک جلسے کے دوران ایک کارکن نے امریکی جھنڈا لہرا دیا، جس پر وہاں موجود دیگر کارکنوں نے فوری طور پر احتجاج کیا اور انہیں جھنڈا نیچے کرنے کا کہا۔ تاہم، اس کارکن نے امریکی جھنڈا ہاتھ میں پکڑے رکھا ،جلسہ گاہ میں موجود شرکاء نے اس جھنڈے کی طرف اشارے کیے، جس کے بعد قریب کھڑے کارکنوں نے امریکی جھنڈا چھیننے کی کوشش کی، اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی، لیکن آخرکار جھنڈا نیچے کروا لیا گیا اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس پر عوامی ردعمل بھی آنا شروع ہوگیا ہے،

یہ واقعہ پاکستانی سیاست میں ایک غیر معمولی نوعیت کا تھا، کیونکہ امریکی جھنڈے کا اس طرح جلسے میں لہرایا جانا ایک حساس معاملہ بن گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا یہ اقدام جہاں ایک طرف کچھ حلقوں میں تنقید کا سبب بنا، وہیں دوسری طرف یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ پاکستان میں ایسے کسی غیر ملکی جھنڈے کو جلسوں یا سیاسی سرگرمیوں میں لہرایا جانا کس حد تک مناسب ہے؟اس کے برعکس، پی ٹی آئی کے حامی اس واقعے کو محض ایک کارکن کا ذاتی عمل مانتے ہیں اور اس کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں سمجھتے۔ تاہم، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا وائرل ہونا واضح کرتا ہے کہ ایسے واقعات پر عوامی رائے تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب یہ بین الاقوامی تعلقات یا قومی وقار سے جڑے ہوئے ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو آج پاکستان کی سب سے وائرل ویڈیو ہونی چاہئے ،تحریک فساد نے صوابی جلسی میں امریکی جھنڈا لہرا دیا۔کیا اس سے زیادہ بے غیرتی، ڈھٹائی اور بے شرمی ہوسکتی ہے؟ہم نے بہت پہلے آپ کو بتا دیا تھا کہ انکا حقیقی ایجنڈا امریکی بیس KPK لانا ہے، سافٹ لانچ آج ہوگئی ہے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج صوابی میں جلسہ کیا ہے جس میں علی امین گنڈا پور نے نومبر میں ہی عمران خان کی رہائی کے لئے فائنل کال دینے کا اعلان کیا ہے،

Shares: