سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے.
باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کی ہے.شرجیل انعام میمن کا اس حوالے سے بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے.واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی
حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف
کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار








