سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) پولیس نے ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو ان کے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سب انسپکٹر اسد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوران تفتیش ان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ، بشمول 3 عدد 30 بور پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید برآمدگی متوقع ہے۔

Shares: