سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ٹریکٹر سکیم کے تحت تحصیل سمبڑیال کے 38 کاشتکاروں کا نام قرعہ اندازی میں آیا ہے، جن میں دو خواتین کاشتکار بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے کاشتکاروں میں شازیہ اور شمیم شکور سمیت دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔
مذکورہ کاشتکاروں میں نذیر بیگ، منیر حسین، کاشف علی، مشتاق احمد، محمد رمضان، مختار، اعجاز، عدنان، بنارس علی، فیصل، اعظم، اکبر، طارق، اکبر علی، محمد علی، طارق، تاج دین، غلام مصطفے، شہباز، اقبال، ارشد، عرفان، جمشید، اعجاز، دانیال، ناصر علی، نوید الطاف، آصف، رزاق، الیاس، بشیر، خالد محمود، بشارت، شناؤ اللہ، تنویر، اور شناء اللہ شامل ہیں۔ ان کاشتکاروں کو ٹریکٹر سکیم کے تحت مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں مزید بہتر بنا سکیں۔