تحریک انصاف کے رہنماوں حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر نے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس ہمارے خلاف مقدمات درج کرکے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کررہی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید کے بینچ نے دفعہ 144 کے مقدمات درج کرنے سے روکا تھا۔پریڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مئی سے کراچی میں جلسے کی اجازت مانگ رہے ہیں لیکن ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جس طرح پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے اسی طرح اگر دہشتگردوں کے پیچھے پڑ جائے تو امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے
روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ
پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم








