بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی
بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 54 مقدمات درج کررکھے ہیں رپورٹ کے مطابق لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر 21 مقدمات درج ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں 19 مقدمات ،گوجرانوالا میں ایک جبکہ شیخوپورہ سات جبکہ فیصل آباد میں پانچ مقدمات درج ہیں ،سرکاری وکیل فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے رپورٹ جمع کروا دی ،جسٹس فاروق حیدر کچھ دیر بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین کی درخواست پر سماعت کرینگے ،بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی استدعا کررکھی ہے
نوٹ ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے








