اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے چیف کمشنر اسلام آباد کی اپیل پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سنگل بنچ کا جیل رولز کا سیکشن 265کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کیا، رول 265پنجاب پریزن رول سے ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں تھا، سنگل بنچ کے پاس پنجاب پریزن رولز میں مداخلت کااختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ کسی صوبائی قانون میں اسلام آباد ہائیکورٹ مداخلت نہیں کرسکتی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہاکہ اس صوبائی قانون کا عملدرآمد تو اسلام آباد کے قیدیوں پر بھی ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا اٹارنی جنرل یا ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس جاری کیا تھا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ مجھے طلب کیا گیا تھا لیکن باقاعدہ 27اے کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کسی قانون کو کالعدم قرار دینے کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری ہے،ایڈووکیت جنرل ایاز شوکت نے کہاکہ استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا جائے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مستردکر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ریلیکس ہو جائیں، آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کررہے ہیں،عدالت نے شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

Shares: