ریسٹورنٹ میں اصل قیمت سے زائد چارجز،جنرل سیلز ٹیکس بھی کسٹمرز سے وصول

قصور
پکی حویلی مصطفی آباد للیانی کے قریب معروف ریسٹورنٹ کی من مانیاں،اپنی مرضی کے ریٹ،ہر چیز کے زائد ریٹ لگا کر بھی جنرل سیلز ٹیکس کسٹمرز سے وصول کئے جانے لگے،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور سرکاری قیمتوں پر چیزوں کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام ہے
فیروز پور روڈ لاہور قصور روڈ نزد مصطفی آباد للیانی کے قریب واقع ریسٹورنٹ پر ہر چیز کی قیمتیں کئی گناء زیادہ ہیں
روٹی کی قیمت 15 روپیہ کی بجائے 60 جبکہ 1.5 لیٹر بوتل کی قیمت 180 کی بجائے 250 روپیہ وصول کی جا رہی ہے
جب کسٹمر سرکاری ریٹ پر روٹی کی فراہمی کا مطالبہ کرے تو 20 روپیہ فی کی قیمت لگائی جاتی ہے کہ جس کا وزن کم ہوتا ہے
مذید ظلم کی انتہاء کہ قیمتوں میں اتنا زیادہ نفع لینے کے باوجود بھی جنرل سیلز ٹیکس کسٹمرز سے وصول کیا جا رہا ہے جس پر لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ وہ تو چیز کی خریداری سے پہلے دکاندار گورنمنٹ کو ادا کر چکا ہوتا ہے جس کی ادائیگی پر کسٹمر خریدنے پر اصل قیمت کیساتھ ادا کرتا ہے تو پھر یہ جنرل سیلز ٹیکس کہاں سے آگیا؟
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و اسسٹنٹ کمشنر قصور اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے ازخود نوٹس لے کر اس غنڈہ گردی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.