شمالی وزیرستان ، گھر میں بارودی مواد کے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تبی کے ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرگئی،واقعے میں 2 بچے جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے،گھر میں بارودی مواد کا دھماکا کس طرح ہوا ، تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے،پولیس حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، حملے میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوا جس کے خودکش حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

Shares: