ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا، گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمے میں لگائی گئی تھیں،

عدالتی فیصلے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے وکلا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کیس لڑا اب، صرف 14 کیس دہشت گردی عدالت میں رہ گئے ہیں وہاں سے بھی انصاف ملے گا، 37 سو کیسوں میں میرے وکلا نے لوگوں کو ضمانت دلوائی، آج جو بلاول نے بیان دیا کہ ہماری بات نہیں سنی جا رہی، آپ کی بات سن کون رہا ہے، اب اگر ن لیگ اور پی پی میں دوریاں ہوتی ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جو کام لیناتھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ بھوسے کے ڈھیر ہے، پڑھے لکھے لوگ آپ کے خلاف ہو چکے ہیں، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ چودہ کیسز جو موجود ہیں ان سے بھی بری ہو جاؤں گا، میں نے عدالت میں کہا کہ ہمارے گھروں سے جو سامان لے گئے ہیں وہ واپس کر دیں،نہ میری گھڑیاں، کمپیوٹر نہ گاڑیوں کا سامان واپس ہوا ہے،

Shares: