سکردو: سرحدی علاقہ تحصیل گلتری سے سکردو آتے ہوئے 2 مسافر گاڑیاں شدید برفباری کے باعث دیوسائی کے برفانی میدان میں لاپتہ گاڑی، میں 14 افراد سوار ہیں جن سے گزشتہ 29 گھنٹوں سے کوئی رابطہ نہیں لواحقین نےپاک فوج سے ریسکیو اینڈ سرچ میں مدد کی اپیل کی، پاکستان آرمی کا دیوسائی، سکردو میں ریسکیو آپریشن جاری ہے

14 نومبر کو 15کے قریب مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے ،مسافروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی ،پاک آرمی نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو اپریشن شروع کیا ، پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہو گئے، پاک فوج کی ٹیمز دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کریں گی،پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

Shares: