ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار کر کے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے سولجر بازار میں 2 فلیٹوں پر چھاپے مارے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری نمبر 89/24 کے سلسلے میں ٹیم نے سولجر بازار میں اے بی ایم ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 303 اور سولجر بازار نمبر دو میں نعمان ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 209 پر چھاپے مارے۔یہاں ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے۔کارروائی کے دوران 1 کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی بھر میں ایف آئی اے مسلسل ہنڈی کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے .
کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار
غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری
ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب