حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے پر برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی تھی۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔مزید بتایا گیا تھا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 13 نومبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول پر درآمدی پریمیم تقریباً ایک ڈالر فی بیرل تک ہے، حتمی شرح تبادلہ کے حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 اور 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

کراچی خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

Comments are closed.