جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی،واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے موجود تھے اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے غصے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
وائرل ویڈیو میں اپوزیشن اہلکار کو الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے سے پہلے، اپوزیشن پارٹی لے رکن نے کمیشن ممبر کو بتایا کہ ووٹ کے سرکاری نتائج ووٹروں کے "حقیقی انتخاب” کی عکاسی نہیں کرتے،جس پر الیکشن کمیشن ممبر نے کہا کہ دباؤ، دھونس اور ذاتی توہین” کے استعمال سے ثابت ہوتا ہے کہ ووٹ میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
جب میٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن ممبر نے کہا کہ یہ ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ انتخابات میں ہیرا پھیری کی گئی ہو۔