لاہور کے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر بھی فضائی معیار متاثر ہونے لگا۔
رپورٹ کے مطابق نجی اداروں کی جانب سے کراچی میں نصب ایئر کوالٹی مانیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ہاکس بے، پی ای سی ایچ ایس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 150 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔اے کیو آئی کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس اور صدر کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 130 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔اورنگی ٹاون کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا دیگر اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سکول صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔تمام طلبہ، اساتذہ، اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ آؤٹ ڈور سپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔مختلف جماعتوں کے لیے مختلف چھٹی کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ادارہ (ای پی ای) ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے تحت اسکول انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب
کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی