ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواد اکبر) ایکسائز انسپکٹر کا مبینہ اغواء، پولیس کی تفتیش جاری، ترجمان
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر الزمان اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہونے پر لاپتہ قرار دیے گئے ہیں، جس کے بعد ان کے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ CCTV کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مغوی کے موبائل فون کے CDRs اور لوکیشن ڈیٹا کا تجزیہ بھی جاری ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
ڈیرہ غازی خان: ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندرزمان مبینہ اغواء، مقدمہ درج
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو مغوی کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جلد مثبت نتائج کی امید ہے۔