سرگودھا کے علاقے چناب پل کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی
مسافر بس میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو فوری بس سے نکالا گیا،بس میں 40 مسافر سوار تھے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھایا، ریسکیو ڈرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد سے پشاور جا رہی تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی،تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے تا ہم بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ہے
دوسری جانب بھوآنہ ،امین پور روڈ سیم پل کوسٹر بس روڈ کنارے الٹ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق بس بھوآنہ سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے تین معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ایک زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے ،زخمیوں میں شازیہ زوجہ ناصر 30 سال سکنہ ابراہیم ٹاؤن،نوشین نواز دختر محمد نواز 30 سال سکنہ کلری،اللہ دتہ ولد اکرم علی 60 سال سکنہ بھوآنہ،گڑیا بی بی زوجہ ناصر علی 55 سال سکنہ بھوآنہ شامل ہیں.








