لندن: برطانوی شاہی محل وِنڈسر کیسل پر دو چوروں نے دھاوا بولا اور املاک کو نقصان پہنچایا شاہی سیکیورٹی زون کے اندر سے دو گاڑیاں چرائیں جبکہ شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن اور اُن کے بچے قریب ہی سو رہے تھے۔

باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ واردات 13 اکتوبر کی نصف شب کو شا فارم پر کی گئی جو شاہی سیکیورٹی زون سے منسلک ہے،2 چوروں نے ونڈسر کیسل کے میدانوں میں واقع ایک فارم کو ہدف بنایا چور ایک مسروقہ ٹرک میں آئے اور سیکیورٹی گیٹ توڑتے ہوئے 6 فٹ کی حفاظتی باڑ بھی پار کرگئے چور ایک ٹرک اور ایک کواڈ موٹر سائیکل لے اڑے، یہ بات ٹیمز ویلی پولیس نے بتائی۔

لندن کے مغرب میں 20 میل دور واقع 16 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن، 11 سالہ شہزادہ جارج، 9 سالہ شہزادی چارلوٹ اور 6 سالہ شہزادہ لوئی سو رہے تھے اب اُن کی رہائش تبدیل کردی گئی ہے، جبکہ بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا ونڈسر کیسل میں نہیں تھیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوروں 6 بڑی لمبی باڑ کو پھلانگ کر میدان میں داخل ہوئے اور واپسی میں چوری کی گئی گاڑی سے فارم کے گیٹ کو توڑتے ہوئے بھاگ گئے گاڑی گیٹ سے ٹکرانے پر عملے کو چوروں کا علم ہوا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ونڈسر کیسل میں کوئی غیر قانونی طور پر داخل ہوا ہو،اس سے قبل 2021 میں ایک شخص تیر کمان کے ساتھ ونڈسر کیسل میں داخل ہوا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

Shares: