وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی صورتحال کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے بھی بات ہوئی،
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعیصورتحال پر غور کیا گیا ، ملاقات میں کشمیر کیصورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
دونوں رہنماؤن کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ امریکا، سعودی عرب کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا جائیں گے، بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.