پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے صدر اور ڈی ایچ اے فیز ون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ ہیوی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔
باغی ٹی وی کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے حساس ادارہ کی طرف سے دی گئی معلومات پر ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ محمد رضا نقوی کی قیادت میں صدر اور ڈی ایچ اے فیزون میں قائم دو گوداموں میں چھاپہ مار کر 10کروڑ 76لاکھ روپے مالیت کی 37اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ملیر کینٹ کے علاقے سے 21اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت 44کروڑ 51لاکھ روپے ہے ۔برآمد شدہ موٹرسائیکلوںاور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر اے ایس او کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔