پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے تحریک انصاف کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی اداروں سے مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ مذاکرات کی نہیں ڈیل کی درخواست ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اب تو عالمی اخبارات بھی لکھ رہے ہیں کہ عمران خان اداروں سے ڈیل چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن ہے تو اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت کیوں نہیں لی گئی؟ الٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، یہ کسی بھی حوالے سے پُرامن سیاسی احتجاج اور اجتماع کا ارادہ نہیں رکھتے،کے پی میں تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر اسلام آباد پر یلغار کی تیاری میں مصروف ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے،صوبے میں امن و ترقی کے بجائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کوششیں انتشار پھیلانے پر مبنی ہیں۔

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک بار پھر انتشار اور تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک نومئی سے کچھ نہیں سیکھا، کیا اب بھی ان کو لگتا ہے کہ دھمکیوں، تشدد اور انتشار کی سیاست میں کوئی جگہ ہے، ہمارے قائدین نے بھی جیل کاٹی ہے، ہم نے کبھی یہ دھمکی نہیں دی کہ ہم جتھوں اور تشدد سے اپنے قائدین کو رہا کرائیں گے، اداروں نے ان سے بات کرنے سے انکار کیا تو یہ پھر دھونس دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔کیا تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں؟ ملزمان کو جتھوں کی مدد سے چھڑانے کی دھمکی سیاسی جماعتیں نہیں مسلح گروہ دیتے ہیں،

Shares: