مزید دیکھیں

مقبول

تنگوانی: موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم، دو کمسن بھائی شدید زخمی

تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے...

ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک...

پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر...

ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...

جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کیخلاف اینٹی پرسنل لینڈ مائنز استعمال کرنے کا اجازت کا امکان

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بدھ کے روز کہا کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو امریکی فراہم کردہ اینٹی پرسنل لینڈ مائنز استعمال کرنے کی اجازت دے گی تاکہ وہ روسی افواج کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھ سکے۔

باغی ٹی وی : لاوس کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، آسٹن نے کہا کہ یہ پالیسی میں تبدیلی روس کی بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملی کے پیش نظر کی گئی ہے روسی زمینی افواج اب میدان جنگ میں زیادہ سرگرم ہیں، جو پہلے سے محفوظ بکتر بند گاڑیوں کے بجائے میدان میں براہ راست موجود ہیں، اس صورت حال میں یوکرین کو ایسے ہتھیاروں کی ضرورت ہے جو روسی افواج کی پیش قدمی کو سست کر سکیں۔

آسٹن نے مزید کہا کہ وہ بارودی سرنگیں جو ہم فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں، وہ ایسی ہوں گی جنہیں مستقل نہیں سمجھا جا سکتا، ہم ان کے خود کار طریقے سے فعال یا تباہ ہونے کے وقت کو کنٹرول کر سکتے ہیں، جو انہیں آخرکار زیادہ محفوظ بناتا ہے بجائے ان ہتھیاروں کے جو وہ خود تیار کر رہے ہیں۔

روس کیخلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی یوکرین کی درخواست منظور

اینٹی پرسنل لینڈ مائنز کیا ہیں؟

لینڈ مائن یا بارودی سرنگ ایسا دھماکا خیز مواد ہوتا ہے جو زمین کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور دشمن کی فوج کے قریب آنے پر پھٹتا ہے ان میں سے کچھ مائنز ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں جو اینٹی ٹینک مائنز کہلاتی ہیں جبکہ فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی مائنز کو اینٹی پرسنل مائنز کہا جاتا ہے۔

روس پر یوکرائنی حملوں کی امریکی منظوری تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی …

ان بارودی سرنگوں کا استعمال مختلف مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے جن میں فوجی تنصیبات کی حفاظت، دشمن پر گھات لگانا اور دشمن کی پیش قدمی کے راستوں کو محدود کرنا شامل ہےکچھ لینڈ مائنز کا آپریشن محدود وقت کے لیے ہوتا ہے اور ایک خاص مدت کے بعد وہ کام کرنا بند کر دیتی ہیں، لیکن کچھ مائنز کئی دہائیوں تک خطرہ بنی رہتی ہیں۔

کیا بارودی سرنگوں کا استعمال قانونی ہے؟

1997 میں منظور ہونے والے اینٹی پرسنل مائن بین کنونشن (اوٹاوا معاہدہ) کے تحت 150 سے زائد ممالک نے لینڈ مائنز کے استعمال، پیداوار، ذخیرہ کرنے اور منتقلی پر پابندی عائد کرنے کا عہد کیا ہے تاہم، امریکا، روس اور چین جیسے کچھ بڑے طاقتور ممالک اس معاہدے کے دستخط کنندہ نہیں ہیں، یوکرین اگرچہ اس معاہدے کا دستخط کنندہ ہے مگر جنگی ضروریات کے پیش نظر یوکرین اس معاہدے سے نکل سکتا ہے۔

امریکا کا یوکرین کو میزائل کے استعمال کی اجازت،روس کا سخت ردعمل