گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق کامران خان ٹیسوری برطانیہ اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، اس دوران برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ میں گورنر آئی ٹی انیشییٹو سے متعلق اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے۔قبل ازیں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کی باتیں سنیں جو انقلابی نوعیت کی تھیں، میں نے یہ کام خود دیکھنے کی خواہش کی اور آج یہاں آیا ہوں۔دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے لیے وفود کے تبادلے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، صوبے کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل تحسین ہے۔ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے عوامی مشکلات میں اہم ثابت ہوں گے، معاشی حب کراچی میں وفاق کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاق کا بھرپو ر تعاون جاری ہے، گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں۔
مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو
مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کا امتحان 8 دسمبر کو دوبارہ ہوگا








