بنوں،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،3 خارجی جہنم واصل،دو زخمی

ispr

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل اور 2 زخمی ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں،یکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور کارروائی کی،جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقےمیں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےبنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، صدر مملکت نےکارروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل، 2 زخمی کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت نےفتنۃ الخوارج کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کی جانب سے کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے،مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

Comments are closed.