مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...

شام میں جھڑپیں، 1300 سے زائد افراد ہلاک

شام میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد...

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) وفاقی...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

آئی سی سی کے تحت دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئینز ٹرافی کا کپ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا۔

باغٰ ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا، اس موقع پر کے ایم سی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاتر جائے گا۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی دورے پر نکلی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ہماری عوام کرکٹ کے کھیل سے گہرا شغف رکھتی ہے۔قبل ازیں آئی سی سی کے تحت چیمپئینز ٹرافی کو کلفٹن کے علاقے میں نجی تعلیمی درسگاہ لے جایا گیا، اس موقع پر چیمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ 25 نومبر تک چیمپئینز ٹرافی کا کپ کراچی میں رہے گا .

چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو ، شائقین کی بھرپور شرکت