بشریٰ بی بی کا سعودی عرب بارے متنازعہ بیان، ڈی جی خان ،لیہ، گوجرانوالہ، راجن پور،ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمات درج مقدمے درج کر لئے گئے
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے خلاف ایف آئی آر ڈیرہ غازی خان میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ غلام یسین ولد غازی خان، سکنہ ڈاک خانہ نواں جنوبی، چاه سمی والا، تحصیل و ضلع ڈیرہ غازی خان کی مدعیت میں دفعہ 126 ت پ -دی ٹیلی گراف ایکٹ، 1885 – 29 کے تحت درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ سائل شریف شہری محب وطن ہوں اپنے ملک پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کوئی بات سننا گوارہ نہ کرتا ہوں مورخہ 21/11/2024 بوقت 9 بجے رات میں اڈا سو جھلی ہوٹل از ان فدا حسین پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا تو جیو نیوز ٹی وی چینل پرسابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زوجہ الزام علیہ بشری بی بی کا بیان چل رہا تھا جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ جب عمران خان عمرہ پر ننگے پاؤں گئے اور ان کی واپسی پر باجوہ کو کال آئی کہ آپ کسی کو اٹھا کر لائے ہیں ہم توملک پاکستان سے شریعت ختم کرنا چاہتے تھے اور تم شریعت کے ٹھیکداروں کو لے آئے ہو ” ان کی یہ بات اور بیان میرے ملک پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور اعلیٰ سطحی امور اور باہمی مفاد عامہ کے خلاف ہے جو کہ پاکستان اور پاکستان کی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش ہے عالیجاہ ! الزام علیہ بشری بی بی نے ملک پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کر کے اور ملک پاکستان اورپاکستان کی عوام کے جذبات مجروح کر کے سخت زیادتی کی ہے گواہان مسمیان – صغیر ولد واحد بخش قوم کچھیل سکنہ دیہ ، دین محمد ولد محمود قوم لنگرانہ سکنہ بستی لنگرانہ موضع نواں جنوبی بھی موجود تھے درخواست پیش کرتا ہوں الزام علیہ بشری بی بی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیا جائے ،تھانہ درخواست جمال نے مقدمہ درج کر لیا ہے
بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟
بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ
بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار
بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری
10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک
بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری
مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ
بشریٰ بی بی پر ڈی جی خان کے بعد راجن پور میں بھی مقدمہ درج
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب بارے متنازعہ بیان پر راجن پور میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ حاکم دار کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہم بیٹھے تھے اور موبائل پر خبریں سن رہے تھے جیو نیوز پر بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان نشر کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشر یٰ بی بی بیان کر رہی ہیں کہ ننگے پاؤں مدینہ شریف میں چل رہے تھے ، باجوہ کی کال آئی کہ آپ کو کو اٹھا لائے ہیں ہم تو ملک پاکستان سے شریعت ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکہ داروں کو لے آئے ہو، بشریٰ کا یہ بیان میرے ملک پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور اعلیٰ سطحی امور،اور باہمی مفاد عامہ کے خلاف ہے جو کہ ملک پاکستان اور پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کر کے سخت زیادتی کی گئی، گواهان موجود تھے میں ایک محب وطن شہری ہوں اور پاکستان ہے محبت کرنے والا ہوں اس بیان سے دلی طور پر غمزدہ ہوں درخواست ہے کہ سخت قانونی کاروائی کی جائے اور بشریٰ بی بی کے طرف مقدمہ درج کیا جائے .
بشریٰ بی بی کے خلاف لیہ میں بھی مقدمہ درج
لیہ میں بھی بشری بی بی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ سٹی لیہ میں اشفاق سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ بشری بی بی کے حالیہ سعودی حکومت کے حوالے سے بیان پر درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ بشری بی بی کا شریعت کے خاتمے کا بیان خارجہ پالیسی کے خلاف اور ملک کیخلاف سازش ہے،
بشری بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کے بیچ اعلی سطحی امور اور باہمی مفادات کے خلاف ہے،
ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،تھانہ صدر گوجرانوالہ میں محمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج کیے گئے مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ ببشریٰ بی بی کا بیان سوچی سمجھی سازش ہے، جس سے جذبات مجروح ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف بہاولنگر میں بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی، بشری بی بی کے خلاف ایف آئی آر تھانہ سٹی بی ڈویژن میں درج کی گئی، ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمد آصف نامی شہری کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ، ایف آئی آر 1885 کے ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کی گئی ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ بشری بی بی کا بیان سوچی سمجھی سازش ہے،پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی، اعلی سطحی امور باہمی مفاد عامہ کے خلاف ہے ،