تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین نے آج اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید مزاحمت کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کسی بھی جگہ جانے سے روک دیا۔

مظاہرین نے 7ویں ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے جمع ہو کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو لینے آنے والی گاڑی کو روک دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ضروری کام کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم مظاہرین نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ "اس بار علی امین گنڈاپور کو نہیں بھاگنے دیں گے”۔ احتجاجی کارکنان نے ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے اور گنڈاپور کے خلاف تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ عوام گولیاں کھا رہی ہیں، اور وزیراعلیٰ خود گاڑیوں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

اسی دوران، ایک کارکن نے غصے میں آ کر علی امین گنڈاپور کی گاڑی کی طرف بوتل پھینک دی، جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو اس بار کہیں نہیں جانے دیں گے،یہ واقعہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے کی عکاسی کرتا ہے،پی ٹی آئی کارکنان بھی علی امین گنڈا پور کی کارکردگی سے مطمئن نہین ہیں، کارکنان نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کا گھیراؤ کیا ہوا ہے اور انہیں کہیں بھی نہیں جانے دیا جا رہا،کارکنان کا کہنا تھا کہ اگر قیادت آگے نہ گئی تو ہم دکھاتے ہیں پرامن کیسے ہوتا ہے، یہ ڈرامے بازیاں کر رہے ہیں عوام کے ساتھ،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں،ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان کینٹینر پر چڑھ گئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی،

پی ٹی آئی مظاہرین کا ڈی چوک پر خاتون صحافی قراۃ العین شیرازی پر تشدد

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

Shares: