اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں-

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں، فوٹیج میں جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد آنسو گیس کے شیل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا آنسو گیس چلانے والی گن مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے، ان مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، شرپسندوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام تر تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا تھا کہ وزیرداخلہ نے تمام صورتحال میں لیڈ کیا ہے،بیلاروس کے صدر کے دورے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ،پرتشدداحتجاج میں غریبوں کے بچوں کوایندھن بنایا گیا،ریاست بالکل کمزور نہیں ،رٹ کو برقرار رکھیں گے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے بچے احتجاج میں شامل کیوں نہیں-

عظا تارڑ نے بتایا کہ ایک دیہاڑی دار مزدور نے کہا کہ مجھے پیسے دیئے گئے، ایک بچے نے کہا کہ میں افغانستان سے آیا ہوں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں علی امین آپ لیڈ کرو میں پیچھے آرہی ہوں، آپ میں ہمت ہے تو اپنے بچے بلاؤ، میں دعوت دیتا ہوں آپ فرنٹ پر آئیں، لیڈ کریں، علی امین بشریٰ بی بی کے جھانسے میں نہیں آرہا، وہ کہہ رہی ہے آگے لگو ہم پیچھے سے آتے ہیں، لیکن اسے بھی پتا ہے آگے لگنے کا مطلب کیا ہوتا ہے-

Shares: