اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی: اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی گرفتار ہو گئی ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے،بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا میں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں، بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک ہی گاڑی میں فرار ہو گئے ہیں،اس حوالے سےپریس کانفرنس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ،بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ابھی تک فرار ہیں،،آج کل جو پی ٹی آئی کی سربراہ بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہا بانی کا فیصلہ نہیں مانتی ،گرفتاریوں سے متعلق آئی جی اسلام آباد کل تفصیلات شیئر کریں گے ، گرفتاریوں سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں کررہا،ایک دو لوگ نہیں کئی ہزار لوگ بھاگے ہیں