اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی-

باغی ٹی وی : فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام صورتحال کے بعد بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گرفتار ہوسکتے ہیں، پولیس بشریٰ بی بی کا تعاقب کررہی ہے، بشریٰ بی بی کو خود ڈی چوک نہیں آنا تھا ، صرف اُکسانا تھا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پرپٹی بندھ گئی ، وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے-

انہوں نے کہا کہ یہ کارکنان کو ہمیشہ کی طرح بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے، بشریٰ بی بی نے تباہی مچانی تھی ، تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، بشریٰ بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی،2، 3 دن پہلے بتا دیا تھا کوئی ڈی چوک آئے گا تو حکومت دھوئے گی۔

Shares: