اوچ شریف (باغی ٹی وی رپورٹ) حضرت سید جلال الدین حسین میر سرخپوش بخاریؒ کے 755 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ تقریبات میں ملک بھر سے عقیدت مندوں اور مشائخ نے شرکت کی۔

سجادہ نشین مخدوم سید حامد نوبہار اور ولی عہد مخدوم سید حسن زمرد حسنی الحسینی البخاری کی قیادت میں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ انجینئر مخدوم دیوان سید عشرت جہانیاں بخاری نے عرس کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشدو ہدایت اور قلبی سکون کے مراکز ہیں۔ ان مقدس مقامات سے جڑے رہنا دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں سید حسن جہانیاں گردیزی، پیر سید نذیر حسین بخاری، مخدوم سید ارشد حسین ترمذی، اور دیگر علما و مشائخ شامل تھے۔ محافل میں درود و سلام، قرآن خوانی اور علمائے کرام کے خطابات سے حاضرین کو روحانی فیض حاصل ہوا۔

اختتامی دعا میں ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔

Shares: