مزید دیکھیں

مقبول

بشریٰ بی بی کو گنڈاپور ٹیم نے حبس بے جا میں رکھا ہوا،بہن کا دعویٰ

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک سے جانا نہیں چاہتی تھی، ان کو زبردستی نکالا گیابشریٰ بی بی کو نہیں معلوم کہ ان کو کہاں رکھا گیا ہے،بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور کی ٹیم کے حبس بے جا میں ہیں،

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ میری جب بشریٰ سے بات ہوئی تو بڑی مشکل سے بات ہوئی،کافی گھنٹے بعد،کیونکہ یہ بتایا جا رہا تھا کہ وہ کے پی چلی گئی ہیں، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا ، میں سب کو فون کر کے پوچھ رہی تھی،کسی نے میری بات نہیں کروائی، میں نے کہا کہ وہ صحیح ہیں تو بات کروائیں، پھر پریس کانفرنس کا کہا گیا، کہ ہو رہی ،جب میری آج بات ہوئی تو بشریٰ کا کہنا تھا کہ مجھے انہوں نے وہاں سے نکالا، فائرنگ ہو رہی تھی،وہ نکلیں تو گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا، جب گاڑی آئی تو ان کے گارڈ کو دوسری گاڑی میں بھیج دیا گیا، جس کے بعد بشریٰ اور انکے گارڈز الگ ہو گئے، بشریٰ کے گارڈز کی گاڑی پیچھے رہ گئی تھی،اب بشریٰ کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا ہے یہ سیکورٹی کا بہانہ بنائیں گے، میں نے جب بشریٰ سے پوچھا کہ پریس کانفرنس ہونی ہے تو بشری نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں کہاں ہوں اور کیا ہو رہا،

مریم ریاض وٹو کا مزید کہنا تھا کہ واضح ہو جائے گاکہ بشریٰ بی بی حبس بے جا میں ہیں، انکی موومنٹ اب انکی مرضی سے نہیں ہے، میری آج ہی بشریٰ سے بات ہوئی ہے،گنڈا پور کی ٹیم نے میری بات نہیں کروائی، میری بات ہونے کے بعد بشریٰ کو کسی اور مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،بشریٰ کا خاندان سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میں نے گنڈا پور کو کال کی جواب نہین آیا، سلمان اکرم راجہ نے بھی کال کا جواب نہیں دیا،اس وقت کسی نے بھی کچھ نہیں بتایا، میں عمران خان تک یہ سب باتیں پہنچاؤں گی، سیکورٹی ریزن ہے یا کوئی اور وجہ، بشریٰ کے نمبر بھی بند ہیں، بشریٰ بی بی کو کےپی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، انھیں نہیں پتا اس وقت وہ کہاں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan