مزید دیکھیں

مقبول

مرکزی مسلم لیگ کا قیام امن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں، نوجوانوں کو مایوس...

13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے...

اداکارہ نادیہ شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن دھوکہ دہی کا نشانہ

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے...

سندھ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

شہدادکوٹ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 44 پرائمری اساتذہ...

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

گرفتاری کا خوف،کوئی پی ٹی آئی رہنما ملاقات کے دن بھی عمران کو ملنے نہ آیا

گرفتاری کا خوف،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے کوئی پارٹی رہنما نہ آیا، آج جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کا دن تھا لیکن کوئی بھی ملاقات کے لیے نہ پہنچا، جیل ذرائع کے مطابق، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، لیکن انہیں عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے جیل انتظامیہ سے ملاقات کے لیے درخواست کی ہے۔ فیصل چوہدری نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی خیریت سے متعلق شدید تشویش کا شکار ہیں اور ان سے فوری طور پر ملاقات کروانے کی درخواست کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست کو واٹس ایپ کے ذریعے بھی جیل حکام تک پہنچایا گیا ہے تاکہ ملاقات کی اجازت حاصل کی جا سکے۔

جیل ذرائع کے مطابق، عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل کی تحویل میں نہیں ہیں، بلکہ وہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔ عمران خان جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کے پاس ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر جیل انتظامیہ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرائیں۔اگر کوئی شخص عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتا ہے، تو انہیں راولپنڈی پولیس سے رابطہ کرنا ہو گا کیونکہ اس وقت ان کی حراست راولپنڈی پولیس کے پاس ہے، نہ کہ اڈیالہ جیل کے انتظامیہ کے پاس۔

ڈی چوک کے بھگوڑوں نے عمران خان کو بھی اڈیالہ جیل میں تنہا چھوڑ دیا ،جیل میں ملاقات کا دن عمران خان بشریٰ ،علیمہ اورپارٹی رہنماؤں کی راہ تکتے رہے،مگر کوئی بھی ملنے نہ آیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری کے ڈر کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی زحمت نہ کی، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کے علاوہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی نہیں آیا ، سیاسی جانشینی کی دوڑ میں شامل بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بھی ملنے نہ آئیں ،کچھ عرصے سے ملاقات کے لئے آنے والے موقع پر ہی درخواست دے کر بانی پی ٹی آئی سے مل رہے تھے،تاہم آج کوئی بھی ملاقات کے لئے نہ آیا.

احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan