سابق وفاقی وزیر ،پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو لے کر بہت پریشان ہیں اور ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔عمران خان کی زندگی کو بچانے کے لیے بشریٰ بی بی سے "جان چھڑانی” ہوگی۔ ان کے مطابق، جب تک بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ہیں، نہ صرف ان کی سیاست متاثر ہوگی بلکہ ان کی آزادی بھی خطرے میں ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلاتی ہیں، کبھی کچھ اور، اور یہ سب کچھ عمران خان کی سیاست کو کمزور کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ر اگر ان سے چھٹکارا نہ پایا گیا تو عمران خان کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ سینیٹر واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی موجودگی میں عمران خان نہ تو سیاست میں واپس آ سکیں گے اور نہ ہی وہ اپنے حقوق اور آزادی کے لیے کچھ کر پائیں گے۔
قبل ازیں فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق بھی ایک دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور جلد ہی پارٹی کے مخلص ارکان "پی ٹی آئی پاکستان” کے نام سے نئی جماعت تشکیل دیں گے۔ اس بیان نے سیاسی حلقوں میں مزید قیاس آرائیاں اور بحث چھیڑ دی ہے۔
فیصل واوڈا کے اس سخت بیان پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ان کے حامیوں کی طرف سے کوئی رسمی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا، تاہم پارٹی کے اندرونی اختلافات اور کشیدگی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ الزامات سیاسی منظرنامے میں ایک نیا موڑ لے سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں
مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار
شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ
مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف