اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے زبردستی نعرے لگوانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جس پر سیاسی اور عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آباد میں اپنے احتجاج کے دوران پولیس کے جوانوں سے "عمران خان زندہ باد” جیسے نعرے لگوائے۔ پی ٹی آئی شرپسندوں نے نہ صرف پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا اور ان سے نعرے بھئ لگوائے یہ نعرے پولیس کے اہلکاروں سے نہ صرف زبردستی بلکہ توہین آمیز انداز میں لگوائے گئے تھے۔سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ بعض افراد نے پی ٹی آئی شرپسندوں کے اس اقدام کو بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے لوگوں کی حرکتوں سے مشابہ قرار دیا، جہاں مسلم مخالف نعرے لگانے کے لیے مسلمانوں کو زبردستی دباؤ میں لایا جاتا ہے۔ ایک طبقے نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے اس حرکت کے ذریعے پولیس کو نہ صرف بدنام کیا بلکہ ان کے جذبات کو بھی مجروح کیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رسمی وضاحت سامنے نہیں آئی، لیکن سوشل میڈیا پر شہریوں نے پی ٹی آئی کے اس عمل کو غیر مناسب اور بدتمیزی قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی متشدد جماعت بن چکی ہے اور اسکے کارکن شرپسندوں کے بھیس میں مسلح ہو کر اسلام آباد آئے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے جنہوں نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پیسے دے کر انہیں بھیجا تھا.ضرورت اس امر کی یے کہ پولیس اہلکاروں سے زبردستی نعرے لگوانے والے شرپسندوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے ۔ ایسے افراد کے لئے کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ہونی چاہئے.

Shares: