میرپور ماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمشتاق لغاری)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے تحت اسکولوں میں جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کو غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ناقص مٹیریئل کے استعمال اور معیاری تقاضوں کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں کاموں کا جائزہ لے کر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سرکیولر میں کہا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی اور پی سی ون پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس سے اسکولوں کی عمارتوں کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ انجینئرز کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کی جانچ اور رپورٹنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

Shares: