قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین سے مرد اہلکاروں کی بدتمیزی، عوام کا شدید احتجاج
قصور (بیوروچیف غنی محمود)ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین سے مرد اہلکاروں کی بدتمیزی، عوام کا شدید احتجاج
تفصیل کے مطابق تحصیل چونیاں کے گاؤں گھلن ہتھاڑ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم لینے آئی خواتین کے ساتھ سرعام بدسلوکی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ خواتین کو سرکاری اہلکار ابوبکر کی جانب سے دھکے دیے گئے اور جسمانی طور پر چھونے کی شکایات سامنے آئیں، جس پر علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
ابوبکر نامی اہلکار نے خواتین کو پیسے دیتے وقت نہایت غیر مہذب رویہ اختیار کیا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خواتین کو دھکے دے رہا ہے اور زبردستی ان کے جسم کو ہاتھ لگا کر ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک متاثرہ خاتون غزالہ شاہین جو اپنے معصوم بچے کو اٹھائے ہوئے تھی کو بھی زبردستی دھکے مارے گئے، جس پر لوگ مشتعل ہو گئے۔
اہلیان علاقہ نے اس رویے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے "فرعون صفت” اہلکار کو فوری طور پر نوکری سے معطل کیا جائے اور خواتین کے ساتھ اس بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیا جائے۔ عوام نے غریب اور مظلوم خواتین کو اس طرح ذلیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ امدادی رقم جاز کیش یا دیگر موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے فراہم کی جائے تاکہ خواتین کو سنٹرز پر دھکے نہ کھانے پڑیں۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
https://x.com/BaaghiTV/status/1862723846056403085
وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے عوام نے فوری ایکشن لینے اور خواتین کی عزت و وقار کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔