تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب دو ماہ قبل اغوا ہونے والے بگٹی قبیلے کے دو افراد منظور اور اسد بگٹی بازیاب ہو کر اپنے گاؤں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کو دو ماہ قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا، جنہیں کشمور پولیس نے جمال تھانے کی حدود میں آپریشن کے دوران بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کسی خفیہ ڈیل کے تحت ممکن ہوئی۔
اہل خانہ نے بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن واقعے نے پولیس کے کردار اور ممکنہ معاملات پر سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔ مغویوں کی بحفاظت واپسی کے باوجود اس کیس کے حوالے سے کئی پہلو مزید وضاحت طلب ہیں۔