لندن: بانی نی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے اپیل کردی۔

باغی ٹی وی زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکائونٹ پر کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں،اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائی جائے۔

واضح رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کا ایکس اکاؤنٹ پرٹوئٹ ڈینئیل حنان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ کے بعد کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے آرمی کی جیل میں بھیج دیا گیا ، ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Shares: