اسلام آباد ہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی
جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکلاء شاہینہ شہاب اورمرزا عاصم بیگ عدالت پیش ہوئے،بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی،بلوچستان میں دو مقدمات میں سے ایک خارج ہوچکا،پی ٹی آئی احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی،اس سے قبل پولیس رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد کی کچھ ایف آئی آر سیل ہیں،عدالت نے کہا کہ ان کے پاس پولیس رولز کے اختیارات ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی،بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی تھی
پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت
احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب
دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت
ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے







