کراچی: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی کے صعنتکاروں کو بڑی پیشکش کر دی-
باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صنعتوں کے لیئے زمین مہیا کرنے کا اعلان کیا کہا کہ دس ہزار ایکڑ زمین صنعتی زون کے قیام کے لیے مہیا کرنے کو تیار ہے،9 ماہ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں-
سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرمایہ کار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں،سرمایہ کاری کے لیے توانائی دوسری اہم ضرورت ہے،بلوچستان کے پاس گیس کے علاوہ سولر اور ونڈ انرجی کا بہت پوٹینشل ہے، ریسرچ کے بغیر کوئی قوم یا ادارہ ترقی نہیں کرسکتا،آج ہی ڈسٹرکٹ اکانومی پر کمیٹی بنائیں گے-
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں کاروبار کے بھرپور امکانات ہیں،پاکستان میں سب سے زیادہ امکانات بلوچستان میں ہیں،سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پارٹنرشپ کی دعوت دیتا ہوں-