اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے –
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بیگم نے بہت خطرناک بیانیے کو جنم دیا اور پھر حکومت کی غیر ذمہ داراور نااہل ٹیم نے اس کو تاثر ایسا دیا کہ وہ بھی جاگ پنجابی جاگ کی سیاست کرنے آرہے ہیں، قومیت کو آمنے سامنے کیا اور تاثر یہ دیا کہ شاید ریاست، آرمی، اسٹبلشمنٹ پٹھانوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ تاثر بھی دیا گیا کہ تحریک انصاف کے آگے بھی ریاست، اسٹبلشمنٹ اور فوج کھڑی ہے، جو کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ نہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہیں نہ ساتھ ہیں، چوتھا جو سب سے اہم پوائنٹ ہے وہ ہے پراپیگنڈا، جو ملک سے باہر ہورہا ہے اس کے آپ کو ڈالرز ملتے ہیں، ان سب کو ڈالرز ملتے ہیں جب یہ اس طرح کا پروپیگنڈا ملک کے اندر یا باہر کرتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پمز اسپتال تین افراد کے سرٹیفکیٹس آئے جنہیں گولیاں لگی ہیں، میں تو بڑا کلئیر ہوں کہ تحریک انصاف نے مارا ہے مراد سعید اگر پکڑا گیا تو بہت سارے لوگ پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائیں گے، جن میں بانی (عمران خان) بھی ہیں اور فیض حمید صاحب بھی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کی کہ پہلی مرتبہ جب بڑے گھر سے عمران خان کی مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی تو اس میں حماد اظہر تھے جو گئے تھے عمران خان کی شکایت کرنے، یہ یاد رکھئے گا، بشریٰ بی بی کی گرفتاری لازمی ہونی ہے، اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے‘بشریٰ بی بی پر قتل کی ایف آئی آر ہے انہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور تارا مسیح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عمران خان کی زندگی کا فیصلہ اور سودا ان کی بیوی اور گنڈاپور ٹائپ کے حواری جو بند کمروں میں بیٹھ کر اشتعال دلاتے ہیں، انہوں نے کرلیا ہےپاکستان کا روشن چہرہ پاکستان کی دو طلاقوں پر مبنی ہے، ایک طلاق خان صاحب کو بیگم صاحبہ کو دینی ہے اور ایک طلاق ن لیگ کو ملنی ہے۔