انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جے آئی ٹی نے اسد عمر ،اعظم سواتی سمیت دیگر کی رپورٹ عدالت پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ اسد عمر اور اعظم سواتی پی ٹی آئی لیڈر شپ نومئی کے واقعات میں شامل تھے ، انہوں نے کارکنوں کو نو مئی کے لیے اکسایا ،عدالت نے اسد عمر ،فواد چوہدری ،اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی،جج اے ٹی سی نے کہا کہ بار بار حاضری معافی کی درخواستیں آجاتی ہیں آئندہ قابل قبول نہیں ہوگی اب ضمانتوں پر فیصلہ کرنا ہے مزید وقت نہیں ملے گا .
عمران خان کی بہنوں نے کارکنان کو اکسایا،عدالت کے استفسار پر تفتیشی کا جواب
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان  روسٹرم پر آ گئیں اور کہا کہ ڈیرھ سال سے عدالتوں میں آرہے ہیں ادھر ججز تبدیل ہوتے رہے، ہم عدالتوں میں آرہے ہیں مگر ضمانتیں کنفرم نہیں ہوئیں، پہلے تو تفتیش افسران پیش نہیں ہورہے تھے ،آپ ہمیں بتا دیں کیا وجہ ہے کیوں ضمانتیں کنفرم نہیں ہورہی، جج اے ٹی سی نے کہا کہ میں جب ٹرانسفر ہوکر ادھر آیا تو پی ٹی آئی کی 3 سو سے زائد ضمانتیں تھیں ،  اب وہ ضمانتوں کی تعداد 170 رہ گئیں ہے بہت سے لوگوں بے گناہ ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں،علیمہ خان نے کہا کہ اگر تفتیش مکمل نہیں کررہے تو پولیس والوں کو سزا دیں، جس پر جج نے کہا کہ  میں آخری موقع دے رہا ہوں پولیس آئندہ اپنی تفتیش مکمل کرے   آئندہ اس ضمانت میں تاریخ نہیں ہوگی ،علیمہ خان نے کہا کہ چار اکتوبر کو ہم جیل میں تھے ان مقدمات میں بھی نامزد کردیا گیا  ،ہم ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئیں ،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ کیسے نامزد ہوئیں ہیں،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا .








